
*کیپشن:
بانی انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری خان، ڈائریکٹر سینٹر فار انوویشن لرننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ڈاکٹر کامران ممتاز، پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل انکیوبیشن سینٹر سید اظفر حسین، پرنسپل حبیب پبلک اسکول منہاج تیجانی، سینئر مینیجر آئی بی اے سی ای ڈی نمرہ کامران، صحافی فروا حسن، سی ای او سینٹس اینڈ اسٹوریز سعد آفریدی، اسسٹنٹ مینیجر مارکیٹنگ آئی بی اے سیدہ روما افضال، سینئر رپورٹر آزاد ڈیجیٹل سفیر رشید اور سٹی ٹوینٹی ون کی رپورٹر کنول جتوئی کا گروپ فوٹو
ڈیجیٹل کینوس انسان کا کُن ہے، ڈاکٹر کامران ممتاز
سینٹر فار اونٹپرنورل ڈیولپمنٹ، سینٹر فار انوویشن لرننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن اور cayspace کے اشتراک سے آئی بی اے کراچی میں my story challange کے عنوان سے مقابلوں کا انعقاد
کراچی() سینٹر فار اونٹپرنورل ڈیولپمنٹ (سی ای ڈی)، سینٹر فار انوویشن لرننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن اور cayspace کے اشتراک سے آئی بی اے کراچی میں my story challange کے عنوان سے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طالب علموں نے ڈیجیٹل کینوس کے ذریعے اپنی اب کی زندگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا ویب سائیٹس کے ذریعے ناصرف احاطہ کیا بلکہ ججز کے سامنے پُِر اعتماد پریزینٹیشن دے کر خوب داد بھی حاصل کی۔ اس موقعے پر بانی انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری خان اور سی ای او سینٹیس اینڈ اسٹوری سعد آفریدی نے اپنی زندگی اور پیشہ وارانہ خدمات بھی طالب علموں کے سامنے رکھیں۔ ان مقابلوں میں جج کے فرائض اسسٹنٹ مینیجر مارکیٹنگ آئی بی اے سیدہ روما افضال، پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل انکیوبیشن سینٹر سید اظفر حسین اور سینئر مینیجر آئی بی اے سی ای ڈی نمرہ کامران نے انجام دیئے جب کہ پرنسپل حبیب پبلک اسکول منہاج تیجانی، صحافی فروا حسن، رپورٹر آزاد ڈیجیٹل چینل سفیر رشید اور سٹی ٹوینٹی ون کی رپورٹر کنول جتوئی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ڈائریکٹر سینٹر فار انوویشن لرننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ڈاکٹر کامران ممتاز کا کہنا تھا کہ طالب علموں کی حقیقی اقتصادی اور سماجی صلاحیت کو ابھارنے کے لیے، تعلیمی ترجیحات میں ڈیجیٹل مہارت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ طالب علموں سے خطاب کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھاکہ ڈیجیٹل کینوس انسان کا کُن ہے۔ اس موقعے پر طالبہ خدیجہ رومان نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں جنھیں یہ موقعہ ملا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے اس کم عمری میں اظہارِ رائے کرسکیں۔ ان مقابلوں میں 5 نجی اسکولوں کے 400 سے زائد طلبا نے حصّہ لیا۔ ڈیجیٹل مقابلوں میں پہلی پوزیشن ہیپی ہوم اسکول کی طالبہ دعا نعیم، دوسری مریم احمد جب کہ تیسری پوزیشن بالترتیب آرمی پبلک اسکول کے عبداللہ منان اور ہیپی ہوم اسکول کی خدیجہ رومان نے حاصل کی۔
https://www.youtube.com/watch?v=hQrgXHyloa0
https://www.youtube.com/watch?v=3TYKCHHyWLE
https://www.youtube.com/watch?v=Og1oCCN140c
https://www.youtube.com/watch?v=WQhlhKgdnoc
https://www.youtube.com/watch?v=zF992qgrdRg























