گورنربلوچستان // وجیہ قمر ، وفاق وزیر مملکت
طویل جدوجہد اور بھرپور توجہ مرکوز کرنے کے بعد ہم نے کامیابی کے ساتھ بلوچستان میں تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو بحرانوں سے نکال کر دیرپا استحکام و ترقی کی جانب گامزن کیا ہیں۔ یہ شاندار تبدیلی تمام وائس چانسلرز صاحبان اور میری گورنر ہاوس ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا ثبوت ہے. ہماری اگلی سٹریٹجک ترجیح اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ صلاحیت سازی کے اقدامات کو بڑھانا ہے. ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے وسیع تجربہ سے ماضی کی طرح مسقبل میں بھی استفادہ کرتے رہیں گے
کوئٹہ25 اکتوبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ طویل جدوجہد اور بھرپور توجہ مرکوز کرنے کے بعد ہم نے کامیابی کے ساتھ بلوچستان میں تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو بحرانوں سے نکال کر دیرپا استحکام و ترقی کی جانب گامزن کیا ہیں۔ یہ شاندار تبدیلی تمام وائس چانسلرز صاحبان اور میری گورنر ہاوس ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا ثبوت ہے جنہوں نے صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کو پروان چڑھانے کے میرے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے راہ ہموار کی۔ ہماری اگلی سٹریٹجک ترجیح اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ صلاحیت سازی کے اقدامات کو بڑھانا ہے جس کا مقصد بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور ان کے کیمپسز کی توسط سے پورے خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی بھرپور حمایت اور رہنمائی کی بدولت بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کو نمایاں فروغ ملا ہے۔ ان کی اجتماعی کوششیں بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ہنر اور معیاری تعلیم کے ساتھ معاشی طور پر بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو ہماری علاقائی ترقی کی خواہشات کے عین مطابق ہیں۔ اس باہمی تعاون کے جذبے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم ایک جامع تعلیمی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے اچھی پوزیشن میں ہیں جو عالمی معیارات کو اپناتے ہوئے مقامی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایچ ای سی کے وسیع تجربے سے خاص طور پر کوالٹی ایجوکیشن اور آن لائن کورسز نے ماضی میں ہماری یونیورسٹیوں کو بہت فائدہ پہنچایا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بلوچستان تعلیمی جدت اور عمدگی میں سب سے آگے رہے۔























