
سینیٹر عاجز دھامراہ کی جانب سے معذور افراد میں 30 وہیل چیئرز کی تقسیم
حیدرآباد (23 اکتوبر 2025) پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر سینیٹر عاجز دھامراہ نے سانگھڑ میں معذور اور مستحق افراد کے لیے ایک اہم فلاحی اقدام کے تحت 30 وہیل چیئرز تقسیم کیں۔ یہ تقریب سانگھڑ کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں معززین، پارٹی کارکنان، سول سوسائٹی اور معذور افراد نے شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام سینیٹر عاجز دھامراہ اور سماجی فلاحی تنظیموں کے باہمی تعاون سے کیا گیا تھا، جس کا مقصد معذور افراد کی زندگی کو آسان بنانا اور ان کی عزتِ نفس بحال کرنا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
سندھ واحد صوبہ ہے جس نے معذور افراد کے لئے قانون سازی کی بلکے الگ سے ڈپارٹمنٹ بھی قائم کیا اس موقع پر ڈس ایبل ویلفیئر ایسو سییئشن کے سربراہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے جاوید ریئس ، ممتاز منگی ذوالفقار دھامرہ اعجاز زرداری میونسپل کمیٹی سانگهڙ کے چیئرمین راشد صاحب صحافیوں سول سوسائٹی، اور دیگر نے شرکت کی انہوں نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ پسے ہوئے طبقات، خصوصی افراد اور محروم طبقوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کو باعزت زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرے۔ آج کا یہ قدم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ ایسے افراد جو معاشرے میں محرومی کا شکار ہیں، انہیں سہارا دے کر معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم عوامی مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ تقریب کے اختتام پر معذور افراد نے سینیٹر عاجز دھامراہ کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔























