
کراچی (23 اکتوبر 2025) پاکستان پیپلزپارٹی کے شہید چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی والدہ، مادر جمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی پر پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساوتھ کے تحت گزری میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی کی شرکت کی۔ مادر جمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کیلیئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی، جن می٘ں پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساوتھ کے صدر جاوید ناگوری، جنرل سیکرٹری تیمور سیال، وزیراعلی سندھ کے مشیر نجمی عالم، فرید میمن اور دیگر شامل تھے۔
کیپشن: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے زیر اہتمام مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی کی جارہی ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، جاوید ناگوری، نعمان شیخ، تیمور سیال، نجمی عالم، فرید میمن اور دیگر بھی موجود ہیں.























