ملکی معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیۓ کاروباری حضرات کی طرف سے دی گئی سفارشات پر جائزہ

وزیراعظم آفس
(میڈیا ونگ)

اسلام آباد: 23 اکتوبر 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی معیشت و صنعت کے مختلف شعبہ جات کے نمائندہ صنعتکار و کاروباری حضرات سے ملاقات

ملاقات میں ملکی معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیۓ کاروباری حضرات کی طرف سے دی گئی سفارشات پر جائزہ

وفاقی حکومت کے ادارے مجموعی معاشی ترقی کے لیے ماہرین اور کاروباری حضرات کی مثبت سفارشات پر حکمت عملی میں مزید بہتری اختیار کریں گے۔وزیراعظم

ملکی برآمدات میں اضافہ اور نئی صنعتوں کے قیام سے معیشت کے مثبت اعشاریے جلد از جلد دیرپا معاشی ترقی میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔وزیراعظم

وفاقی حکومت ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی یکساں حوصلہ افزائی کرتی ہے اور نئے کاروبار کرنے میں تمام ممکنہ رکاوٹوں اور مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم

ملک میں صنعتی اور معاشی ترقی کے لیے کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم

ملکی معیشت کی دیر پا ترقی کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم

پاکستانی مصنوعات اور پاکستان میں کاروبار کو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر پرکشش بنانا حکومت کے معاشی منزل مقصود ہے۔ وزیراعظم

ملکی مثبت معاشی اعشاریوں کو قومی ترقی و خوشحالی کی شکل میں عوام تک بہم پہنچانے کے لیے وفاقی حکومت اور تمام متعلقہ ادارے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم

بین الاقوامی سطح پہ تجارت کے ساتھ مصنوعات کی تیاری اور پیداواری شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لیے حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم

ملکی معاشی ترقی کے لیے عالمی سطح کی کمپنیز کی سرمایہ کاری کے علاوہ ملکی صنعتوں کے فروغ کے لیے بھرپورطریقے سے کام جاری ہے۔ وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملکی صنعتی و کاروباری حضرات سے ملاقات میں معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کی بہتری کے لیے صورتحال پر جائزہ لیا گیا۔ معیشت و صنعت کے مختلف شعبہ جات کے نمائندگان نے اپنےمتعلقہ مسائل اور مختلف حکومتی اقدامات کے لیے سفارشات پیش کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام نمائندگان کی سفارشات کے تناظر میں بہترین حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی تاکہ ملکی معیشت کو کاروباری حضرات کے تعاون سے دیر پا ترقی اور مثبت سمت پر گامزن کیا جا سکے۔
اجلاس میں بالخصوص صنعتی پیداوار کے اخراجات کو کم کرنے، علاقائی سطح پر دوسرے ممالک کی مصنوعات کے مقابلے میں پرکشش بنانے اور پاکستان میں صنعت و تجارت میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کاروباری حضرات نے مختلف شعبہ جات میں حکومتی اقدامات کے پیش نظر میکرو اکنامک استحکام کی تعریف کی اور کہا کہ اسی مثبت سمت میں مزید موثر کام کرنے سے ملک میں معاشی صورتحال سرمایہ کاری کے لیے مزید سازگار بنائی جا سکتی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈیویژن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے کامرس جام کمال ،وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ وزارتوں کے اسرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔