
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی،
اس موقع پر انہوں نے صحت سے متعلق ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، سندھ کے سینئر سیاستدان و سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔























