
🚨پاکستان کے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز لیب اور چائنہ الیکٹرونکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (سی ای ٹی سی ) کے درمیان کوانٹم ٹیکنالوجیز میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی موجودگی میں دستخط۔
چین کا ادارہ سی ای ٹی سی نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمیوٹنگ کو قائم کرنے میں مدد دیگا۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت کوانٹم ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون اور معلومات کی منتقلی کو تقویت ملے گی۔
اس موقع پر پروفیسر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کے تحت جدید ٹیکنالوجیز کا حصول یقینی بنا رہے ہیں ۔ کوانٹم ویلی پاکستان کی سلیکون ویلی ثابت ہوگی۔ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شمولیت کا ذریعہ بن رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی میں چین کے تجربات سے استفادہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سی پیک ٹو میں ٹیکنالوجی میں تعاون اہم ستون ہے۔
#PakChina #QuantumComputing #EmergingTechnologies #BreakingNews























