شکارپور کچہ آپریشن میں بڑی رینجرز پولیس اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی حاصل 71 ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کردیا، پولیس گرائونڈ شکارپور میں سرینڈر تقریب کا انعقاد،

لاڑکانہ/شکارپور رپورٹ محمد عاشق پٹھان

شکارپور کچہ آپریشن میں بڑی رینجرز پولیس اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی حاصل 71 ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کردیا، پولیس گرائونڈ شکارپور میں سرینڈر تقریب کا انعقاد، وزیر داخلا سندھ، آئی جی سندھ، سیکٹر کمانڈر رینجرز ڈی آئی جی لاڑکانہ اور قانون نافذ کرنے والے افسران سمیت مختلف برادریوں کے سرداروں نے شرکت کی، وزیر داخلا نے رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل ہارون اور ایس ایس پی شکارپور شاہذیب چاچڑ

سمیت دیگر کی کارکردگی کو سراہا شہدا کو خراج تحسین پیش کیا، ڈاکو خود کو قانون کے حوالے کر دیں ورنہ ادارے گھر میں گھس کر ماریں گے وزیر داخلا سندھ کا واضع پیغام۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان کی جانب سے سرینڈر تقریب میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا گہ ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن ستمبر 2024 میں شروع ہوا جس کا مقصد خطے سے ڈاکوؤں کو ختم کرنا اور علاقے کو اسلحے سے پاک۔کرنا تھا
آپریشن میں رینجرز پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا پولیس کے 8 جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا اور 13 زخمی ہوئے آپریشن میں 105 ڈاکو ہلاک ہوئے، 177 زخمی ہوئے 2 سو 82 ڈاکوؤں نے حکومت سندھ کی سرینڈر پالیسی میں رجسٹرڈ کروایا 71 آج سرینڈر ہوچکے ہیں، گزشتہ 8 ماہ میں کوئی اغوا کی واردات رپورٹ نہیں ہوئی،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر برگیڈیر سید ندیم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز سندھ بین اقوامی سرحد کے علاوہ کراچی سے کشمور کے کچے تک امن و امان کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے،
مختلف برادریوں کے سرداروں اور معززین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے آپریشن میں اداروں کا ساتھ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کا امن بہتر ہو رہا ہے مزید بہتر ہوگا، کچے کا علاقہ مشکل تھا لیکن حکومت نے پولیس کو جدید اسلحے اور تکنیک سے لیس کیا، سندھ میں اغوا برائے تاوان کے کیسز تیزی سے کم ہوئے ہیں، فوج، رینجرز اور قانون نافظ کرنے والے اداروں نے پولیس کا بھرپور ساتھ دیا، حکومت سندھ کی سرینڈر پالیسی پر مکمل عملدرآمد ہوگا، تقریب سے وزیر داخلا سندھ ضیاء الحسن لنجار کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کو صاف پیغام ہے سرینڈر کر دیں یا ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے آپکو گھر میں گھس کر ماریں گے انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سندھ میں امن چاہتے ہیں، تمام سرداروں کا معززین کا بھی شکر گزار ہوں، پولیس، رینجرز اور قانون نافظ کرنے والے اداروں نے جان پر کھیل کر آپریشن کیا، صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایات پر آپریشن شروع ہوا سندھ حکومت نے سرینڈر پالیسی بنائی جس کی نگرانی خود کر رہا ہوں، جو بھی ہتھیار ڈالے گا اسے عدالتوں میں پیش کریں گے، انکے جیل جانے پر انکے اہلخانہ اور جائز املاک کو تحفظ فراہم کریں گے۔ ایک اچھا شہری بننے کا پورا موقع فراہم کریں گے اور مدد بھی کریں گے، کچے میں سوشل اکنامک ترقی کی ضرورت ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے، جرم کرنے والے کی کوئی زندگی نہیں تاحیات معاشرے اور قانون سے چھپتے ہیں اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچیں جرم کا راستہ چھوڑ دیں۔ وزیر داخلا سندھ نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں قومی ترانہ بھی بجایا گیا