نہیا قتل کیس میں نامزد باپ مبین کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا معزز عدالت نے مبین کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
نہیا قتل کیس میں نامزد باپ مبین کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا معزز عدالت نے مبین کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق نیہا قتل کیس میں نیہا کی ماں آسیہ کے بیان کے مطابق گرفتار نیہا کا باپ مبین کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جہاں معزز عدالت میں پولیس نے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر معزز عدالت نے ملزم مبین کا دو روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا اس حوالے سے وومن انسپکٹر مومل لغاری کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی کی جانب نیہا قتل کیس میں نیہا کی قبر کشائی اور پوسٹ کے لیے لیٹر ارسال کردیا جس کے بعد بورڈ تشکیل دیا جائے گا پوسٹ مارٹم رپورٹ کیس میں اہم پیش ثابت ہوگی ملزمان کے وکیل کامران کا کہنا تھا کہ میری جانب سے معزز عدالت میں اعتراض اٹھایا گیا کہ ملزمان کے ریمانڈ پر ہوتے ہوئے نیہا کی والدہ کے ساتھ پولیس کا پریس کانفرنس کرنے مکمل غلط عمل ہے جس پر معزز عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ نیہا قتل کیس ابھی عدالت میں ہے ملزمان ریمانڈ پر ہیں ریمانڈ پر ہوتے ہوئے پریس کانفرنس کرنا غلط عمل ہے انھوں نے مزید کہا کہ نیہا کی والدہ کے بیان کے بعد ابھی تک پولیس ملزم کا اعترافی بیان جمع نہیں کراسکی ہے نا ہی ابھی تک میجسٹریٹ کے سامنے بیان ہوئے ہیں کیونکہ اس کیس میں پولیس فریادی ہے جس کی وجہ سے اس کیس میں ابھی کافی شواہد پیش کرنا پڑھیں گے نیہا قتل کیس میں گرفتار والد مبین والدہ آسیہ صائمہ مغل سمیت دو افراد کو 23 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے