
شکارپور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تحصیل گڑھی یاسین میں کوٹ درانی آمد
شکارپور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے آغا شہباز درانی سے تعزیت کی
شکارپور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آغا سراج درانی کے انتقال پر ان کے بھائیوں آغا شجاع الدین خان درانی، آغا مسیح الدین خان درانی اور آغا رفیع الدین خان درانی سے بھی اظہار افسوس
شکارپور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آغا سراج درانی کے بھتیجوں آغا محمد خان درانی، آغا حمزہ خان درانی، بیرسٹر آغا علی خان درانی اور بیرسٹر آغا مصطفی خان درانی سے بھی رنج و غم کا اظہار

شکارپور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آغا سراج درانی کے دامادوں عثمان مرزا، شہریار اجمل اور عزیز آغا ارشد خان درانی سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا
شکارپور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینئر سیاست دان آغا سراج درانی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا
شکارپور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میر نادر علی مگسی، خورشید جونیجو، سردار محمد بخش خان مہر، جمیل سومرو و دیگر نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی
شکارپور: آغا سراج درانی نے دورِ آمریت میں صعوبتیں برداشت کیں مگر بھٹوازم کے نظرئیے سے انحراف نہیں کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
شکارپور: دہائیوں پر مبنی آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی خدمات ناقابل فراموش ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
شکارپور: نسلِ نو کے لئے اپنی جدوجہد سے راستے ہموار کرنے والے کرداروں کو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہنا چاہئیے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
رپورٹ محمد عاشق پٹھان























