سندھ بار کونسل کا ممبر منتخب ہونے کے بعد تمام وکلا کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کروں گا، ایڈووکیٹ خالد محمود علی

سندھ بار کونسل کا ممبر منتخب ہونے کے بعد تمام وکلا کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کروں گا، ایڈووکیٹ خالد محمود علی

ملیر کے وکلاء برادری نے مکمل حمایت کی یقین دھانی کرائی ہے ، ایڈووکیٹ خالد محمود علی

سندھ بار کونسل کے انتخابات میں سیریل نمبر 98 ہے وکلاء برادری سے سپورٹ کی اپیل، ایڈووکیٹ خالد محمود علی

وکلا برادری کے اتحاد اور احترام کو قائم رکھنا میری اویلین زمہ داری ہے، ایڈووکیٹ خالد محمود علی

کراچی(پریس ریلیز تاریخ 21 اکتوبر 2025) معروف قانوندان و پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ خالد محمود نے سندھ بار کونسل میں ملیر کی نشت کے لئے فارم جمع کرا دیئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے انہیں سیریل نمبر 98 جاری کردیا گیا۔ ایڈووکیٹ خالد محمود علی نے ملیر کی عدالت میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ بار کونسل کا ممبر منتخب ہونے کے بعد تمام وکلا کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کروں گا وکلاء برادری نے میری مکمل حمایت کی ہے انشاء اللہ سندھ بار کونسل ملیر کی نشت اکثریت سے جیتوں گا۔

ایڈووکیٹ خالد محمود علی نے کہا سندھ بار کونسل کا ممبر بننے کے بعد وکیل پر نہ صرف اعزاز بلکہ کئی پیشہ ورانہ، قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ان کی ذمہ داریاں سندھ بار کونسل ایکٹ 1973 اور رولز کے تحت طے شدہ ہوتی ہیں۔ سندھ بار کونسل کے انتخابات جیتنے کے بعد تمام تر زمہ داریاں بخوبی نبھائوں گا۔

ایڈووکیٹ خالد محمود علی نے کہا سندھ کے تمام وکلا کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کرنا ہماری اولین زمہ داری میں شامل ہے عدلیہ اور وکلا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا انصاف کی فراہمی کے عمل کو شفاف اور تیز بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

ایڈووکیٹ خالد محمود علی نے کہا ممبر بار کونسل صوبے کے وکلا کی آواز ہوتا ہے وہ فیصلہ سازی میں حصہ لیتا ہے پالیسیوں کی منظوری یا رد میں کردار ادا کرتا ہے وکلا برادری کے اتحاد اور احترام کو قائم رکھنے سے ہی وکلاء برادری کا اعتماد حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا ملیر کے وکلاء میرے ساتھ ہیں انشاء اللہ سندھ بار کونسل کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے ملیر کی نشت جیتوں گا۔

جاری کردہ میڈیا سیل پی ٹی آئی کراچی