گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے شیخہ لطیفہ محمد کی مشیر و AFAQ گروپ دبئی کی پارٹنر عائشہ اے۔ سید کی ملاقات
* ملاقات میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈین ڈاکٹر عادل حیدر بھی شریک تھے
* ملاقات میں مصنوعی ذہانت (AI) اور طبی تحقیق و جدت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال
* عائشہ اے۔ سید نے دبئی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور انسانی فلاح و بہبود کے اقدامات پر بریفنگ دی
* پاکستان اور دبئی کے درمیان سماجی و تکنیکی شعبوں میں تعاون کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ
* عائشہ اے۔ سید نے گورنر ہاؤس میں جاری ایڈوانسڈ اے آئی کورسز کے طلبہ سے ملاقات بھی کی
* آئی ٹی کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے، گورنر سندھ
* یہ نوجوان خودمختاری کی راہ پر گامزن ہو کر اپنے خاندانوں کی معاشی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، گورنر سندھ
* متعدد نوجوان اب غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ آن لائن کام کر کے ڈالرز میں آمدنی حاصل کر رہے ہیں، گورنر سندھ
* عائشہ اے۔ سید نے “امید کی گھنٹی” بجا کر خوشگوار حیرت اور اطمینان کا اظہار کیا
* “امید کی گھنٹی” عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے نہایت مؤثر اقدام ہے، عائشہ اے۔ سید























