میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
پوری دنیا کی طرح میرپورخاص میں بھی شماریات کا عالمی دن منایا گیا. تفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ شماریات میرپورخاص کی جانب سے عالمی شماریات کے دن کے موقع پر کمشنر کمپلیکس سے میرپورخاص پریس کلب تک اسٹنٹ کمشنر میرپور خاص غلام حسین کانیہو اور اسٹیٹکس آفیسر شہزادکی قیادت میں آگاہی ریلی نکالی گئی. ریلی میں وفاقی شماریات کے انفارمیشن آفیسر فخر الدین راہموں، اسکولوں کے طلبہ، محکمہ روینیو، پوليس اور دیگر اداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر میرپور خاص غلام حسین کانیہو نے کہا کہ دنیا میں ہر سال 20 اکتوبر کو شماریات کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد ڈیٹا کو صحیح جمع کرکے بہتر منصوبہ بندی کرنا ہے کیونکہ مہذب قومیں ہمیشہ ڈیٹا کی بنیاد پر منصوبہ بندی کرتی ہیں اس ضمن میں آج آگاہی ریلی نکالی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو ڈیٹا کی اہمیت و افادیت کے متعلق آگاہی فراہم ہو سکے. اس موقع پر وفاقی محکمہ شماریات کے اسٹیٹکس آفیسر فیلڈ آفیسر میرپورخاص شہزاد نے کہا کہ شماریات کا عالمی دن منانے کا مقصد ڈیٹا کی کوالٹی کو بہتر بنانا اور ہر آدمی تک رسائی ممکن بنانا ہے اور کہا کہ اس سال شماریات کا عالمی دن کوالٹی اسٹیٹکس اینڈ ڈیٹا فار ایوری ون کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، شہزاد نے کہا کہ عوامی بہتر پالیسیاں بھی ڈیٹا پر ہی منحصر کرتی ہیں اور قومیں بغیر ڈیٹا کے بہتر منصوبہ بندی نہیں کر سکتی ریلی کا مقصد لوگوں میں ڈیٹا کی اہمیت و افادیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے.
Load/Hide Comments























