میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
میونسپل کارپوریشن ملازم رمضان چودھری کی ریٹائرمنٹ پر مئیر عبدالروف غوری نے اپنے گاڑی میں ملازم کو الوداع کیا سادہ تقریب میں ملازم کی حوصلہ آفزائی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میونسپل کارپوریشن ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے ملازم رمضان چودھری کی ریٹائرمنٹ پر ایک سادہ تقریب کا انعقد کیا گیا جس میں ڈپٹی مئیر سمیرا بلوچ ایم سی اور دیگر افسران سمیت یوسی چیئرمین نے شرک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر عبدالروف غوری کا کہنا تھا کہ ایسے ملازم ادارے کے اثاثہ ہوتے ہیں جن کی بدولت ادارے بہتر کارکردگی دیکھاتے ہیں نئے ملازمین کو ایسے ملازمین سے سیکھانا چاھیے مئیر عبدالروف غوری کا کہنا تھا کہ کارپوریشن کے ملازمین کی گریجویٹی کے مسائل ہیں جن کو جلد حل کرلیا جائے گا اور اسکے لیے لوکل گورنمنٹ کو تحریری طور پر لکھا جاچکا ہے اس موقع پر ڈپٹی مئیر سمیرا بلوچ نے ملازم کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی خدمت پر انکا شکریہ ادا کیا تقریب سے ایم سی اور دیگر افسران نے رمضان چودھری کی کارکردگی اور انکی ملازمت کے دوران انکی پخدمت پر روشنی ڈالی اس موقع پر مئیر عبدالروف غوری ڈپٹی مئیر سمیت دیگر افسران ملازمین نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی تقریب کے اختتام پر مئیر عبدالروف غوری نے ملازم رمضان ٹھاکر کو اپنی گاڑی میں رخصت کیا اس موقع پر میونسپل کارپوریشن یونین کے عہدیداران مظہر عباسی رانا راشد عابد سہروردی سمیت دیگر ملازمین بھی موجود تھے
Load/Hide Comments























