صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار نے پاکستان پیپلز پارٹی میرواہ گورچانی کے سٹی صدر و جیالے کونسلر و میرواہ گورچانی پریس کلب جنرل سیکرٹری مظہر علی گورچانی کے والد محترم صوفی محمد اسحاق گورچانی کے انتقال پر درگاھ سید یوسف شاہ بخاری میرواہ گورچانی پہنچ کر تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار نے پاکستان پیپلز پارٹی میرواہ گورچانی کے سٹی صدر و جیالے کونسلر و میرواہ گورچانی پریس کلب جنرل سیکرٹری مظہر علی گورچانی کے والد محترم صوفی محمد اسحاق گورچانی کے انتقال پر درگاھ سید یوسف شاہ بخاری میرواہ گورچانی پہنچ کر تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی-اس موقع پر سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک سچے،وفا درار،مخلص اور نظریاتی کارکن سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے مرحوم صوفی محمد اسحاق گورچانی سیاسی،سماجی اور تنظیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر رئیس حیدر بخش رستمانی ،مسرور حیدر رستمانی ،انور علی گورچانی ،عالم خان گورچانی اور دیگر بھی موجود تھے-