مورخہ 19 اکتوبر 2025 کو سی ٹی ڈی حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم SRA کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد عبدالرحیم کھوسو اور غلام شبیر نوحانی کو قاسم آباد گرڈ اسٹیشن کے قریب گرفتار کیا۔
گرفتاری کے دوران ٹیرر فنانسنگ کی رقم، رسید بکس، ایک 30 بور پستول، ممنوعہ تنظیم کا رسالہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
مزید انکشاف پر گلستان سرمست سے 3 دستی بم، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور دیگر دھماکہ خیز سامان برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان پہلے بھی سی ٹی ڈی موبائل پر فائرنگ اور دہشت گردی کے مقدمات میں مفرور تھے۔
دونوں جیل میں قید ساتھیوں کی ضمانت کیلئے فنڈ جمع کر رہے تھے۔
مزید تفتیش اور دیگر نیٹ ورک ارکان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
Load/Hide Comments























