وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی سیف سٹی منصوبے پر اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی سیف سٹی منصوبے پر اجلاس

کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا سیف سٹی فیز ون پر جائزہ، مراد علی شاہ نے تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت دی

ڈیٹا ٹرانسمیشن کے لیے نیٹ ورک کنیکٹیویٹی تیار کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

اسمارٹ پولیسنگ کے لیے قانون نافذ کرنے والے ڈیٹا بیسز کو مربوط کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ٹو کی توسیع کی منظوری دی

وزیراعلیٰ سندھ کی بروقت تکمیل کے لیے آئی جی پولیس کو عملدرآمد تیز کرنے کا حکم

اجلاس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، سندھ سیف سٹیز اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرل آصف اعجاز شیخ اور دیگر حکام شریک

وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کی منصوبے پر بریفنگ

کراچی سیف سٹی منصوبے کا فیز ون 31 مئی 2024 کو شروع ہوا، اجلاس میں آگاہی

ویڈیو سرویلنس سسٹم 30 نومبر 2025 تک مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

سی سی ٹی وی کیمروں، پولز، سرورز اور ڈیٹا اسٹوریج کا کام مکمل کیا گیا ہے، بریفنگ

تجزیاتی ٹولز کی تنصیب جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بریفنگ

فیشل ریکگنیشن اور گاڑیوں کی ٹریکنگ کے لیے اے آئی کا استعمال کیا جارہا ہے ے

کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز میں جدید تجزیاتی ٹولز شامل کیے گئے، اجلاس میں آگاہی

12 ایمرجنسی ریسپانس وہیکلز (ای آر ویز) فیلڈ میں تعینات کی گئی ہیں

ٹریفک پولیس کی سات گاڑیاں بھی نگرانی نظام کا حصہ ہیں، اجلاس میں آگاہی

کمانڈ سینٹر سے منسلک گاڑیوں کے ذریعے فوری ایکشن لیا جا رہا ہے

منصوبہ سکیورٹی، جرائم کی روک تھام اور ٹریفک مینجمنٹ میں معاون ثابت ہو رہا ہے

وزیراعلیٰ سندھ نے ہائی رسک، کمرشل اور رہائشی زونز میں نگرانی کو بڑھانے کی ہدایت دیدی

وزیراعلیٰ سندھ کی منصوبے میں جدید اینالیٹیکل ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے روابط بہتر بنانے کی ہدایت

فیز ون کے باقی ماندہ کام تیزی سے مکمل کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

سول ورکس اور آلات کی تنصیب کا عمل تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

معیار اور ڈیڈ لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے فیز ٹو کے توسیعی منصوبے کی اصولی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ سندھ نے فیز ٹو میں مزید علاقوں کو شامل کرنے کی منظوری دے

فیز ٹو میں جدید ٹیکنالوجی اور مربوط سیکیورٹی نظام شامل ہوگا، بریفنگ

آئی جی پولیس کو بجٹ و افرادی قوت کی تفصیلات حتمی شکل دینے کی ہدایت

کراچی سیف سٹی فیز ٹو کا آغاز بلا تاخیر یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

سیف سٹی منصوبہ جرائم کی روک تھام میں سنگِ میل ثابت ہوگا، مراد علی شاہ

منصوبہ ٹریفک نظم و نسق اور شہری سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعلیٰ سندھ

سیف سٹی پروجیکٹ کو ماڈل منصوبہ بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے،مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse