گھر کا دل — لِونگ روم جو ذوق، راحت اور شخصیت کی پہچان بنتا ہے

گھر کا سب سے اہم گوشہ لِونگ روم ہوتا ہے، جہاں خاندان ایک ساتھ وقت گزارتا ہے اور مہمانوں پر گھر کا پہلا تاثر قائم ہوتا ہے، یہی وہ جگہ ہے جو گھر کے ماحول، ذوق اور شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔

ماہرینِ سجاوٹ کے مطابق اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا لِونگ روم خوبصورت، جدید اور دلکش نظر آئے تو اس کے لیے بڑے بجٹ یا مکمل تبدیلی کی ضرورت نہیں، چند چھوٹی مگر مؤثر اپ گریڈز آپ کے گھر کا نقشہ بدل سکتی ہیں۔

دیواروں کے رنگ بدلیں یا تازہ کریں
ماہرین کے مطابق ہلکے اور نیوٹرل شیڈز جیسے آف وائٹ، بیج یا ہلکا گرے رنگ کمرے کو کشادہ اور پرسکون دکھاتے ہیں, اگر آپ بولڈ اسٹائل پسند کرتے ہیں تو ایک دیوار پر گہرے رنگ یا وال پیپر کا استعمال نمایاں فرق لا سکتا ہے۔

کشنز اور تھروز

رنگین کشنز، ٹیکسچر والے کمبل یا تھروز ) ہلکے وزن والے کمبل یا کپڑے( صوفے کو ایک نیا انداز دیتے ہیں، یہ سادہ مگر پرکشش طریقہ ہے جو بغیر زیادہ خرچ کے کمرے کو فریش لک دیتا ہے۔

لائٹنگ بدلیں
روشن اور گرم روشنی (warm lighting) کمرے کو آرام دہ اور خوشگوار بناتی ہے۔ ایک ٹیبل لیمپ یا فلور لیمپ شامل کرنے سے نہ صرف روشنی بہتر ہوتی ہے بلکہ انداز بھی جدید لگتا ہے۔

دیواروں پر آرٹ، تصاویر یا آئینے لگائیں
وال آرٹ یا فیملی فوٹوز کمرے کو ذاتی اور جذباتی رنگ دیتے ہیں، آئینے کا اضافہ چھوٹے کمروں کو بڑا دکھاتا ہے اور قدرتی روشنی میں اضافہ کرتا ہے۔

انڈور پلانٹس
گھر کے اندر ہرے پودے جیسے سنیک پلانٹ، مانی پلانٹ یا پیس للی نہ صرف فضا کو بہتر بناتے ہیں بلکہ تازگی اور زندگی کا احساس پیدا کرتے ہیں۔

کم چیزیں، زیادہ خوبصورتی
انٹیریئر ایکسپرٹس کے مطابق کم از زیادہ ہے (Less is More) کا اصول اپنائیں، غیر ضروری سامان ہٹا کر صرف ضروری اور دلکش چیزیں رکھیں، اس سے کمرہ کھلا اور متوازن لگتا ہے۔

قالین یا رگ سے تکمیل
ایک خوبصورت قالین پورے کمرے کو جوڑ دیتا ہے، اگر فرش سادہ ہو تو رنگین یا پیٹرن والا رگ بہترین انتخاب ہے۔

ماہرین کے مطابق گھر کو دلکش بنانے کے لیے زیادہ پیسہ نہیں بلکہ بہتر حسِ ذوق، رنگوں کا توازن اور روشنی کا انتظام درکار ہوتا ہے، صرف چند آسان اپ گریڈز سے آپ کا لِونگ روم ایک ایسا گوشہ بن سکتا ہے جو مہمانوں کو متاثر کرے اور آپ کو سکون دے۔