سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے دیوالی کے موقعے پر ہندو برادری کو مبارکباد

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے دیوالی کے موقعے پر ہندو برادری کو مبارکباد
دیوالی کے پرمسرت موقعے پر ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، شرجیل انعام میمن
دیوالی کا تہوار روشنی، خوشی اور امید کی علامت ہے، شرجیل انعام میمن
یہ تہوار ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ اندھیرے پر روشنی اور نفرت پر محبت کی جیت ہمیشہ ہوتی ہے، شرجیل انعام میمن
سندھ کی سرزمین ہر مذہب اور برادری کے لوگ برسوں سے بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کے ساتھ رہ رہے ہیں، شرجیل انعام میمن
پاکستان پیپلز پارٹی اسی رواداری اور مساوات کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا مشن رہا ہے، شرجیل انعام میمن
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ہمیشہ صوبے میں اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، شرجیل انعام میمن
سندھ میں اقلیتوں کو تعلیم، صحت، ملازمت اور سیاسی نمائندگی کے مساوی مواقع فراہم کیے گئے ہیں، شرجیل انعام میمن
اقلیتی طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرامز، ہندو مذہبی مقامات کی مرمت و بحالی، اور اقلیتی برادری کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے منصوبے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، شرجیل انعام میمن
حکومت سندھ صوبے میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن کے فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے، شرجیل انعام میمن
پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت تمام مذاہب اور برادریوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے، شرجیل انعام میمن