سندھ ہائیکورٹ نے شارع فیصل پر درختوں کی کٹائی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے شارع فیصل پر درختوں کی کٹائی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ میں شارع فیصل پر درختوں کی کٹائی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی پارکس عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی جی پارکس نے کہا کہ ہم آج ہی تفصیلی جواب جمع کر ارہے ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ آج عدالتی وقت کے دوران تحریری جواب جمع کرایا جائے گا۔ عدالت نے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔ درخواستگزار کے وکیل کے مطابق عدالت نے شارع فیصل سے کاٹے گئے درختوں کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ عدالت نے لکڑی فروخت کے ٹینڈر بھی طلب کر رکھا ہے۔شارع فیصل کے دونوں جانب درختوں کی کٹائی کی جارہی ہے۔ ہائیکورٹ کاحکم ہےکہ متعلقہ سیشن جج کی اجازت کے بغیر درخت نہیں کاٹے جاسکتے۔