حق پرست رکنِ قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر تمام کامیاب کیڈٹس، اُن کے والدین اور اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان

حق پرست رکنِ قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر تمام کامیاب کیڈٹس، اُن کے والدین اور اساتذہ کرام کو دلی

مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نوجوانوں کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی شاندار تربیت کا نتیجہ ہے پروفیسر خانزادہ نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی اعلیٰ تربیتی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے، جس کا سہرا فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر،چیف آف آرمی اسٹاف کی وژنری قیادت اور انتھک کاوشوں کے سر ہے اُن کی رہنمائی میں پاک فوج نظم و ضبط، ایثار اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال بن چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، جن کی لازوال قربانیاں وطنِ عزیز کی آزادی، سلامتی اور وقار کی ضامن ہیں آخر میں پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ نے کہا کہ ہم بحیثیت حق پرست قافلہ، پاک افواج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،
اور اُن کی قیادت کے تسلسل اور رہنمائی کے دوام کے لیے دلی دعاگو ہیں تاکہ اُن کی مدبرانہ قیادت میں وطنِ عزیز ترقی، استحکام اور سلامتی کی راہ پر گامزن رہے۔