میرپورخاص( بیورو رپورٹ)
میرپورخاص میں بغیر لائسنس غیر قانونی پٹاخوں کا کاروبار عروج پر انتظامیہ خاموش، شہری خطرے میں چار مینار کے قریب غیر قانونی پٹاخوں کا گودام انتظامیہ کی خاموشی کے سبب شہریوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر کے وسطی کاروباری علاقے نیو ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر انتہائی خوفناک آواز والے پٹاخوں کی کھلے عام فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے پولیس زرائع کے مطابق چار مینار چوک سے متصل نیو ٹاؤن میں کورئیر آفس ٹی سی ایس کے سامنے ایک نجی ہوٹل میں خوفناک آواز والے دھماکے دار پٹاخوں کا ایک بہت بڑا گودام موجود ہے جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے مالیت کے پٹاخے غیر قانونی طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی گودام اور پٹاخوں کی فروخت کا کوئی بھی لائسنس نا ہونے کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی چشم پوشی نے کئی سنگین سوالات کو جنم دیا ہے کہ آخر کن بااثر شخصیات کی سرپرستی میں یہ خطرناک کاروبار اتنی دیدہ دلیری سے جاری ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے گنجان علاقے جہاں دن رات ہزاروں لوگ خریداری کے لیے موجود رہتے ہیں ان پٹاخوں کے ذخیرے سے کسی بھی وقت خطرناک دھماکہ یا حادثہ پیش آ سکتا ہے جو کسی بڑے جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے تاہم متعلقہ محکمے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال خاموش دکھائی دے رہے ہیں عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ، اسسٹنٹ کمشنر اور کسٹم حکام فوری طور پر نوٹس لیں اور گوداموں میں موجود پٹاخوں کے ذخیرے کو ضبط کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں، تاکہ کسی بڑے سانحے سے قبل خطرے کو روکا جا سکے
سوال یہ ہے کہ میرپورخاص میں اتنی بڑی مقدار میں غیر قانونی خوفناک پٹاخے کس کے آشیر واد سے فروخت ہو رہے ہیں اور اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ پیش آ گیا تو اس کی ذمہ داری کون قبول کرے گا؟
Load/Hide Comments























