ملاں کاتیار پر ٹول ٹیکس کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر لوٹ مار کا کیس داخل کردیا گیا

ٹھٹھہ (جے پی)ملاں کاتیار پر ٹول ٹیکس کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر لوٹ مار کا کیس داخل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق چار روز قبل جھرک کے قریب ملاں کاتیار پل پر ٹول ٹیکس لگنے کے خلاف جھرک کے سماجی سیاسی جماعتوں اور شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس کے بعد نامور قلم دان مفکر سماجی شخصیت محمد علی مانجھی کے بھائی رٹائرڈ ٹیچر ہاشم جمادی عبد المجید جمادی جئے سندھ محاز کے امجد شورو سماجی رہنما انور جماری اور ایک بزرگ

کے خلاف جھرک تھانے پر لوٹ مار کا کیس داخل کرایا گیا ہے کیس کرانے والے شخص کا تعلق کراچی سے ہے جو اپنے آپ کو وکیل بھی کہتا ہے جس نے ایف آر میں لکھایا ہے کہ وہ چار روز قبل ملاں کاتیار پل سے اپنے بچوں سمیت جارہا تھا تو وہاں موجود احتجاجی دھرنا دینے والوں نے مجھ سے لوٹ مار کی ہے جھرک تھانے پر کیس داخل ہونے کے خلاف ٹھٹھہ اور جھرک کے عوام میں سخت غم و غصّے کی لہر دوڑی ہوئی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ کیس کرانے والے شخص نے کسی کی ایماء پر سماجی سیاسی لوگوں پر کیس کرایا ہے