جامعہ کراچی: داخلے برائے سال 2026 ء کے لئے شعبہ ویژول اسٹڈیزکا داخلہ ٹیسٹ

جامعہ کراچی: داخلے برائے سال 2026 ء کے لئے شعبہ ویژول اسٹڈیزکا داخلہ ٹیسٹ

جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ ہفتہ18 اکتوبر2025 ء کوصبح 11:00 بجے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات میں منعقدہوا۔شعبہ ویژول اسٹڈیز کی 140 نشستوں پرداخلے کے لئے 264داخلہ فارم جمع کرائے گئے، جبکہ256طلبا وطالبات نے شرکت کی۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر اورانچارج شعبہ ویژول اسٹڈیز سید شمعون حیدر نے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کا فریضہ انجام دیا۔

رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عمران احمد صدیقی نے رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹرثمینہ سعید، انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختراورجامعہ کراچی کے میڈیکل آفیسرڈاکٹرمحمد حسان اوج کےہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 28 اکتوبر 2025 ء کو جاری اور امیدواروں کے پورٹ پر اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔