تربت[18اکتوبر: یونیورسٹی آف تربت کی سنڈیکیٹ کے پندرہویں اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے بجٹ تجاویزاور نظرثانی شدہ بجٹ مالی سال 2024-25 کی توثیق کے بعد انہیں باضابطہ منظوری کے لئے یونیورسٹی کیسینیٹ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ سینڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیرصدارت یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوا-اجلاس میں متعدد اہم اصلاحی و ترقیاتی اقدامات کی توثیق کی گئی، ان میں تعلیمی پروگراموں کے ذریعے یونیورسٹی کی آمدنی میں اضافہ، یونیورسٹی انٹرمیڈیٹ کالج کا قیام، قلیل مدتی فنی اورڈیجیٹل کورسز کا آغاز اور یونیورسٹی ٹیسٹنگ سروس کے قیام جیسے اقدامات شامل تھے۔اجلاس میں مختلف پالیسی و تنظیمی امور کی بھی توثیق کی گئی جن مختلف اکیڈمک و انتظامی آسامیوں کے خاتمے اور نئی آسامیاں پیداکرنا، انسٹی ٹیوشنل افیلی ایشن پالیسی 2024، کوالٹی ایشورنس فریم ورک 2023،یونیورسٹی ماڈل اسکول بورڈ آف ٹرسٹیزکے سفارشات، پہلے اجلاسوں کے سفارشات، یونیورسٹی میڈیا پلیٹ فارمز نظرثانی شدہ ایس او پیز، یونیورسٹی آف تربت ایکٹ 2012 کے تحت بقیہ فیکلٹیز کی بحالی، فیس اسٹرکچر میں ردوبدل، وزیراعظم پروگرام کے تحت این سی ایس پی سینٹرکاقیام، یونیورسٹی میڈیکل پالیسی اورطلبہ کے مطالعاتی دوروں کے مالی معاملات سمیت بہترین استاد کے لیے نقد انعام کی منظوری شامل تھے۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اجلاس میں ادارے کی پائیدار ترقی، تعلیمی معیار میں بہتری اور انتظامی معاملات کو مزید موثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے علاوہ ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے حکومت بلوچستان کے سیکریٹری برائے اعلیٰ تعلیم صالح محمد بلوچ اور سیکریٹری خزانہ عمران زرکون سمیت تمام معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوِئے تربت یونیورسٹی کی مزید ترقی کے لئے ان کے قیمتی تجاویزاور تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا۔اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد،فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد طاہر حکیم، فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر نعیم اللہ، فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر عدیل احمد، فیکلٹی آف لا کے ڈین ڈاکٹر مظفر حسین، فیکلٹی ممبران ڈاکٹر روح اللہ اور ڈاکٹر محمد طاہر بادینی، الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز، رجسٹرار گنگزاربلوچ، ڈائریکٹر فنانس شابیک سید، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجدناصراور ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر ریاض احمد بھی شریک تھے۔
Load/Hide Comments























