پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کی سوشل میڈیا پر انتقال کی خبریں زیر گردش ہیں جس پر ان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں۔
اس موقع پر مشہور نیوز اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں ان کے زندہ ہونے کے بارے میں بتایا، توثیق حیدر نے عشرت فاطمہ کو ویڈیو کال بھی کی۔
پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ میں ریڈیو پر ایک پروگرام کر کے گھر آئی ہوں میں نے آج کمبل دھونے ہیں۔























