یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام ملک اور بیرون ملک اعلی تعلیم کے لئے اسکالرشپ حاصل کرنےکا طریقہ کار اور حکمت عملی کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیاگیا

تربت16اکتوبر 2025: یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام ملک اور بیرون ملک اعلی تعلیم کے لئے اسکالرشپ حاصل کرنےکا طریقہ کار اور حکمت عملی کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیاگیا۔سیمینار کے نظامت کی ذمہ داری شعبہ اکنامکس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یعقوب نے ادا کی، جنہوں نے مقررین اور شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے علمی سیشنز طلباء کو اسکالرشپس کے حصول اوربین الاقوامی تعلیمی مواقع سے استفادہ کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ مقررین میں تربت یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فدا احمد، پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر یاسر نور اور ایچ ایس سی یونیورسٹی گلوبل کمپٹیشن اسکالرشپ ایوارڈ یافتہ جمیل احمد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسکالرشپس کی تلاش، موثر درخواستوں کی تیاری اور علمی پروفائل کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جس میں شرکاء نے گلوبل اسکالرشپس کے حوالے سے سوالات کرکے معلومات اور راہنمائی حاصل کی۔اپنے اختتامی کلمات میں ڈاکٹر محمد یعقوب نے تمام مقررین اور طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیمینار کو معلوماتی، مفید اور حوصلہ افزا قرار دیا۔