“واٹس ایپ میں صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف”

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اسٹیٹس سے متعلق فیچر میں اضافہ کردیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ایپلیکیشن پر سبقت لے جانا شامل ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس کے لیے زبردست فیچر میں اضافہ کیا ہے۔

اس طرح انہیں اپنے دوستوں یا گھر والوں کے نئے اسٹیٹس فوری دیکھنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر بتدریج بیٹا ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں مزید افراد کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

اگر آپ واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں اور یہ فیچر دستیاب ہے تو اسے استعمال کرنا آسان ہے۔

فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے کسی کانٹیکٹ کا اسٹیٹس اوپن کریں اور پھر اوور فلو مینیو اوپن کرکے گیٹ نوٹیفکیشن کو سلیکٹ کریں۔

ایسا کرنے پر ایپ کی جانب سے تصدیق مانگی جائے گی اور پھر جب بھی اس کانٹیکٹ کی جانب سے نیا اسٹیٹس شیئر کیا جائے گا، تو آپ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

آپ اسی مینیو میں جاکر نوٹیفکیشنز کو کسی بھی وقت میوٹ کرسکتے ہیں۔ توقع ہے کہ جلد اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کروایا جائے گا۔