جاپان کے روایتی کھیل سومو ریسلنگ کی برطانیہ میں پہلی جھلک

برطانیہ میں جاپان کے قدیم اور روایتی کھیل سومو ریسلنگ کا شاندار آغاز ہو گیا۔

رائل البرٹ ہال میں ہونے والے ایونٹ کےلئے 40 سے زائد جاپانی اور غیر ملکی ریسلرز”رِکیشی” خصوصی طور پر لندن پہنچے ہیں۔ہال کے بیچوں بیچ 11 ٹن مٹی اور مٹیریل لا کر روایتی سومو رِنگ بنایا گیا۔پانچ روزہ ایونٹ کا آغاز رِنگ بلیسنگ تقریب سے ہوا، جس کے بعد رسمی مقابلے شروع ہو ئے۔

ہر روز جاپان کی اعلیٰ ڈویژن کے ریسلرز کے درمیان تقریباً 20 مقابلے ہوں گے۔جہاں ایک طرف سب کی نظریں 114 کلو گرام وزنی ہنر مند “میدوری فوجی” پر ہیں، وہیں 191 کلو وزنی “اونو ساتو” اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہیں۔مقابلے میں جاپان کے علاوہ دو یوکرینی ریسلرز ’ آؤنیشکی‘ اور’ شیشی‘بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔