وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا خوراک کے عالمی دن پر پیغام
خوراک کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت غذائی تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ
پاکستان کو غذائی خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ میں زراعت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مراد علی شاہ کا عالمی یوم خوراک پر پیغام
موسمیاتی تبدیلی نے خوراک کی پیداوار پر اثر ڈالا، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت کا غذائی کمی اور غربت کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہے، مراد علی شاہ
پاکستان میں پائیدار زرعی ترقی کے بغیر خوراک کا تحفظ ممکن نہیں، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
عوام کو متوازن اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہمارا عزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
خوراک کا تحفظ صرف ایک دن نہیں، بلکہ مسلسل جدوجہد کا تقاضا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse























