گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پاکستان کے پہلے وزیراعظم، شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے 74ویں یومِ شہادت پر پیغام
* شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ گورنر سندھ
* لیاقت علی خان کا یومِ شہادت قومی تاریخ میں عظیم قربانی اور عزم و استقلال کی درخشاں مثال ہے۔ گورنر سندھ
* شہیدِ ملت نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جان نثار کر کے لازوال حب الوطنی اور وفا کی تاریخ رقم کی۔ گورنر سندھ
* لیاقت علی خان کی خدمات، قربانیاں اور قومی فکر ہمیشہ اہلِ وطن کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ گورنر سندھ
* لیاقت علی خان کے نظریات، وژن اور افکار پر عمل پیرا ہو کر وطنِ عزیز کو ایک ممتاز مقام دلایا جا سکتا ہے۔ گورنر سندھ























