“الیکٹرک کار میں اچانک آگ لگ گئی، مسافر بال بال بچ گئے”

چین میں الیکٹرک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

غیرملکی خبررساں اداررے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ چین کے شہر چینگڈو میں پیش آیا، گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا اور اس میں آگ لگ گئی۔

گاڑی کے دروازے بھی خود بہ خود لاک ہوگئے جس سے ڈرائیونگ باہر نکلنے میں ناکام رہا۔

ویڈیو میں لوگوں کو گاڑی کے دروازے توڑنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ان کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی اور نوجوان ہلاک ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے حادثے پر الیکٹرک گاڑیوں کے حفاظتی طریقہ کار پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

صارفین نے کمپنی سے جوابدہی کا مطالبہ کیا اور حفاظتی معیارات، اسمارٹ گاڑیوں حفاظتی آلات نصب نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

اس سے قبل بھارت میں الیکٹرک گاڑی آگ لگنے سے تباہ ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک الیکٹرک کار کو سڑک کے بیچوں بیچ بلند بالا شعلوں میں گھرے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔