گومی بائی لیڈیز کلب لاڑکانہ میں “سیرت النبی ﷺ” کے موضوع پر پروقار تقریب کا انعقاد

گومی بائی لیڈیز کلب لاڑکانہ میں “سیرت النبی ﷺ” کے موضوع پر پروقار تقریب کا انعقاد

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان لاڑکانہ لیڈیز کلب کے زیراہتمام “سیرت النبی ﷺ” کے موضوع پر ایک پروقار اور روح پرور محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا، جس نے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔

محفل سے مس شازیہ جلبانی اور سونیا مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے حضورِ اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اخلاقِ حسنہ اور انسانی فلاح کے پیغام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سیرتِ نبوی ﷺ آج کے دور میں امن، رواداری اور انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔


تقریب میں جنرل سیکریٹری لیڈیز کلب محترمہ فریدہ پیچوھو نے مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کی صدارت صدر لیڈیز کلب محترمہ ڈاکٹر سکینہ گاد نے کی، جبکہ ڈاکٹر انیلا اسران، حمیدہ خاصخیلی، فخرالنساء خاصخیلی، جھان آرا، میڈم کلثوم لاڑک، روزینہ بلو، آپا پروین، آپا عائشہ ہلیو اور دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں کلب کی اراکین سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

محفل کے اختتام پر شرکاء کی تواضع چائے اور ریفریشمنٹ سے کی گئی، جبکہ حاضرین نے انتظامات کو نہایت بہترین قرار دیتے ہوئے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔