لاڑکانہ: رپورٹ عاشق پٹھان سے ضلع بھر میں سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز – وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خاص خیر محمد شیخ نے شیخ زید اسپتال میں مہم کا افتتاح کیا


لاڑکانہ: رپورٹ عاشق پٹھان سے ضلع بھر میں سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاڑکانہ: وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خاص خیر محمد شیخ نے شیخ زید اسپتال میں مہم کا افتتاح کیا

لاڑکانہ: خیر محمد شیخ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے

ڈی ایچ او لاڑکانہ نے بھی بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے

لاڑکانہ: انسداد پولیو مہم 13 تا 19 اکتوبر تک جاری رہے گی، ڈی ایچ او

لاڑکانہ میں 4 لاکھ 7 ہزار 980 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے، ڈی ایچ او

لاڑکانہ: پولیو ٹیمیں گھر گھر، داخلی و خارجی راستوں اور بس اسٹینڈز پر سرگرم ہیں، محکمہ صحت

لاڑکانہ: 1184 ٹیمیں، 55 فکسڈ مراکز اور 39 بس اسٹینڈز پر مہم جاری

لاڑکانہ: انسداد پولیو مہم قومی فریضہ، والدین بھرپور تعاون کریں، محکمہ صحت