وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس
– وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہارِ تشویش
– وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت
– وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم
– وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت
– اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیمِ نو سے متعلق تفصیلی بریفنگ
– پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو سٹریٹجک پلان پیش کیا۔
– ایپ کے ذریعے سنٹرل ڈیش بورڈ پرسبزیوں کی فراہمی سے متعلق تمام ڈیٹا میسر ہوگا۔
– سبزیوں، دالوں کے سٹاک، آمد، نرخ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی ڈیٹا ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا۔
– پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنڑول سنٹر پر گندم کی پسائی اور آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔
– سبزیوں منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔
– پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ
– پنجاب بھر کی 239 مریم نواز کاشتکاربازار/سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق
– مارکیٹ سٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔
– منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے میکینکل سوپر استعمال کیے جائیں گے۔
– رمضان میں ہر محلے میں سستے سٹال لگانے کی تجویز کا جائزہ
– اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
– اجلاس میں تحفظ صارف قانون کے موثر نفاذ کے لئے اقدامات جا ئزہ لیا گیا۔
– نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تر اقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہیے، مریم نواز شریف
– سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے، مریم نواز شریف
– 3 لاکھ 68 ہزار شاپس پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 کروڑ 48 لاکھ روپے جرمانہ، 321 ایف آئی آر، 4607 گرفتار، بریفنگ























