سندھ بار کونسل کے انتخابات، اسکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے

سندھ بار کونسل کے انتخابات، اسکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، بے نظیر آباد اور دیگر اضلاع کی اسکروٹنی مکمل کرلی۔ لاڑکانہ کے ایک امیدوار آصف سومرو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ اندرون سندھ کی 17 نشستوں پر 59 وکلا نے کاغذات جمع کرائے گئے۔ 58 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیا گیا۔ کراچی سینٹرل میں17 وکلا نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، تمام درست قرار دیئے گئے۔ ضلع ویسٹ میں 7، ضلع ملیر میں 5 وکلا نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جو درست قرار دیئے گئے۔ کراچی ساؤتھ میں 41 جبکہ ایسٹ میں 32 وکلا امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کراچی ساؤتھ اور ایسٹ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی آج ہوگی۔ یکم نومبر کو سندھ بار کونسل کی33 نشستوں پر 14 ہزار سے زائد وکلا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سندھ بار کونسل کا ہر ممبر 5 سال کیلئےمنتخب ہوگا۔