سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے میٹرک رجسٹریشن فارم جمع کا شیڈول جاری کر دیا

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، کراچی کے چیئرمین مشرف علی راجپوت کی خصوصی ہدایات پر سندھ بھر میں ٹیکنیکل اسکول سرٹیفکیٹ (TSC-Matric) میٹرک تعلیمی سیشن 2025-26 کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ۔ ترجمان ٹیکنیکل بورڈ زوہیب احمد خان کے مطابق 3 نومبر 2025 تک 2170/- روپے معمولی فیس کے ساتھ رجسٹریشن فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ دوسری مقررہ تاریخ بیس نومبر ہے، جس میں پانچ سو روپے تاخیر فیس کے ساتھ مجموعی طور پر دو ہزار چھ سو ستر روپے ادا کرنا ہوں گے۔ تیسری تاریخ پانچ دسمبر ہے، جہاں امیدوار ایک ہزار روپے اضافی فیس سمیت کل تین ہزار ایک سو ستر روپے جمع کرا سکیں گے۔ چوتھی اور آخری تاریخ بائیس دسمبر دو ہزار پچیس ہے، جس میں پندرہ سو روپے لیٹ فیس ملا کر کل تین ہزار چھ سو ستر روپے جمع کرانا ہوں گے۔ اس کے بعد کسی بھی امیدوار کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان زوہیب احمد خان کا امید وار ں اور اسکول سربراہان کو مزید ہدایت دی کہ وہ رجسٹریشن فارم صرف نادرا کے بی فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے مطابق پر کیا جائے گا۔ ایسے تمام طلبہ جن کی عمر اٹھارہ برس سے زیادہ ہو، ان کے لیے قومی شناختی کارڈ اور آٹھویں جماعت کی اسناد کی نقول فراہم کرنا لازمی ہوگا۔اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن فارم آن لائن پورٹل کے ذریعے بھی جمع کرائیں اور ساتھ ہی تمام مطلوبہ کاغذات کی ہارڈ کاپی سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے انکم سیل میں بھی جمع کروائیں۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ www.sbte.edu.pk ملاحظہ کر سکتے ہیں یا متعلقہ رجسٹریشن برانچ سے رابطہ کریں۔