پنجاب: گندم، آٹے اور روٹی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
صوبے بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
www.jeeveypakistan.com

محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ کے حکم نامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کیلئے استعمال ہوگی، حکومتِ پنجاب نے صوبے میں گندم کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیشِ نظر اہم فیصلہ کیا ہے۔
================
For news www.jeeveypakistan.com
============================
ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ 4 ہزار 184 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، سیکریٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق فیڈ ملز گندم کو مرغیوں کے دانے کیلئے استعمال کرنے والی تھیں۔
===========

=====================
ترجمان کے مطابق گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہے جسے آٹے کی تیاری میں استعمال ہون اچاہیے، پنجاب میں فیڈ ملز پر 30 یوم کیلئے گندم کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
=============
Courtesy jang news urdu























