یکم ستمبر 1965 کے تاریخی دن جب پاک فضائیہ کے شہبازوں نے دشمن کے عددی برتری کے غرور کو خاک ملاتے ہوئے اپنی فضائی برتری قائم کی تھی

پاک فضائیہ کی تاریخی کامیابیوں میں آج کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے، پاک فضائیہ نے 60 سال قبل آج ہی کے دن پاک فوج پر حملہ کرنے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو دھول چٹائی تھی۔

آج سے 60 سال قبل پاک آرمی کی دشمن کے ساتھ چھمب کے مقام پر جھڑپیں جاری تھیں کے دشمن محاذ سے پسپا ہوتی فوج کی معاونت کے لیے اپنی فضائی قوت میدان میں لے آیا۔

فضائی گشت پر موجود اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیقی اور فلائٹ لیفٹیننٹ امتیاز بھٹی نے دشمن کے حملہ آور ویمپائر طیاروں کو فوری طور پر فضائی جھڑپ میں الجھا دیا۔

============================

=============

یکم ستمبر 1965 کے تاریخی دن جب پاک فضائیہ کے شہبازوں نے دشمن کے عددی برتری کے غرور کو خاک ملاتے ہوئے اپنی فضائی برتری قائم کی تھی

==================

پاک فضائیہ کے دونوں شاہینوں نے بہت جلد دشمن کے حملہ آور طیاروں کا صفایا کر دیا۔

=============

For more news www.jeeveypakistan.com

=========================

اس تاریخ ساز جھڑپ میں سرفراز رفیقی اور امتیاز بھٹی نے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔

اس فضائی جھڑپ میں مار کھانے کے بعد بھارتی فضائیہ نے فوری طور پر برطانوی ساختہ ویمپائر اور فرانسیسی ساختہ اوریگن طیارے فرنٹ لائن رول سے ہٹا لیے جس سے بھارتی فضائی قوت کو 35 فیصد طیاروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

============

Courtesy jang news