پاکستان جرنلسٹس فورم نے اپنے ممبران فوزیہ خان، اور جمیل راٹھور کی صحت یابی پر ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ممبران کی بیگمات نے بھی شرکت کی،

پاکستان جرنلسٹس فورم نے اپنے ممبران فوزیہ خان، اور جمیل راٹھور کی صحت یابی پر ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ممبران کی بیگمات نے بھی شرکت کی، عشائیہ میں سفیر او آئی سی کے سیکریٹری برائے سائینس اور ٹیکنالوجی آفتاب احمد کھوکھر اورا نکی اہلیہ نے خصوصی شرکت کی۔ آفتاب احمد کھوکھر اور انکی اہلیہ نے فوزیہ خان اور جمیل راٹھور کو صحت یابی کی خوشی میں تحائف دئے، اس موقع پر ممبران پی جے ایف نے کہا کہ سفیر آفتاب کھوکھر جس ملک میں سفارتی ذمہ داریوں پر رہے پاکستان جرنلسٹس فورم نے انہیں اپنے ہمراہ پایا وہ ایک نہائت ذار اور محب وطن سفارت کار ہیں انکے نزدیک پاکستان کی بقاء اور ترقی مقدم ہے یہ ہی پاکستان جرنلسٹس فورم کا ایجنڈہ ہے کہ وہ اسطرح کے محب وطن سفارت کاروں سے رہنمائی حاصل کرے ۔ اس موقع پر سفیرآفتاب کھوکھر نے پی جے ایف کے ممبران کی قابل قدر صحافتی خدمات کو سراہا۔ عشایہ میں معروف حسین، شاہد نعیم، جمیل راٹھور، چوہدری خالد چیمہ، محمد عدیل، محمد اسد اکرم، امانت اللہ، زکیر بھٹی، مریم شاہد، اور امیر محمد خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی، سفیر آفتاب کھوکھر اور اراکین فورم نے فوزیہ خان اور جمیل راٹھور کی صحافتی خدمات کی تعریف کی۔