ھیوسٹن سے تعلق رکھنے والے امریکی پولیس کانسٹیبل اور ممتاز بزنس ٹائیکون علی شیخانی نے منفرد مثال قائم کردی

ھیوسٹن سے تعلق رکھنے والے امریکی پولیس کانسٹیبل اور ممتاز بزنس ٹائیکون علی شیخانی نے منفرد مثال قائم کردی
اپنی تنخواہوں کی خطیر رقم امریکی این جی اوز میں تقسیم کرنے والے پہلے امریکی منتخب نمائندے بن گئے

امریکی این جی اوز میں چیک کی تقسیم کی پروقار تقریب کانسٹیبل پریسینٹ 3 علی شیخانی کے دفتر میں منعقدہ ہوئی
علی شیخانی نے اپنی انتخابی مہم میں وحدہ کیا تھا کہ وہ اپنے عہدہ کی چار سالہ مدت میں تنخواہ کی مد میں ملنے والی رقم این جی اوز میں تقسیم کردیں گے

ھیوسٹن سے ہمارے نمائندے کامران جیلانی کی رپورٹ

ھیوسٹن سے تعلق رکھنے والے امریکی پولیس کانسٹیبل اور ممتاز بزنس ٹائیکون علی شیخانی نے اپنے انتخابی وحدت کے مطابق اپنے پہلے تین ماہ کی تنخواہوں کی خطیر رقم امریکی این جی اوز میں تقسیم کردی

امریکی این جی اوز میں چیک کی تقسیم کی پروقار تقریب کانسٹیبل پریسینٹ 3 علی شیخانی کے دفتر میں منعقدہ ہوئی جس میں فی کس این جی او ساڑھے چار ہزار ڈالرز سے زائد رقم کے چیک تقسیم کئے گئے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی شیخانی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عہدے کی چار سالہ مدت کے دوران ملنے والی 6 لاکھ امریکی ڈالرز کی مجموعی تنخواہ جو کہ پاکستانی 11 کروڑ سے زائد بنتی ہے امریکہ کی 100 سے زائد این جی اوز میں تقسیم کریں گے