
رپورٹ ۔۔۔شہزاد بھٹہ
آرٹس اینڈ کلچر فورم نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویچ آرٹ اینڈ کلچر کے تعاون سے پلاک آڈیٹوریم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نوجوان آرٹسٹوں کے تیار کردہ فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا
نمائش میں رکھی گئی پینٹنگ میں اندرون لاھور کے تاریخی ورثے کو اجاگر کیا ھے
محمد تنویر مجید ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس پلاک نے پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا اور فرداً فرداً ھر پینٹنگ کو دیکھا اور نوجوان آرٹسٹوں کے بنائے گئے فن پاروں کو سراھا اور داد دی
اس موقع پر راؤ دلشاد علی چیرمین آرٹس اینڈ کلچر فورم، شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب، سید قمر عباس شاہ، کاشف شیخ، فریحہ لیق نادیہ طفیل روبی عمران موجود تھے
پینٹنگ نمائش میں محمد زبیر سابقہ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاھور، ڈاکٹر ثمینہ ضیاء شیخ، کرن جان، واصف ادریس، عاطف اقبال قاضی، محسن محبوب ملک و دیگر کی شرکت
راؤ دلشاد علی نے مہمانوں گرامی کو خوش آمدید کہتے ھوئے کہا کہ آرٹس اینڈ کلچر فورم پاکستانی ثقافت اور تہذیب کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ھے
راؤ دلشاد علی نے مزید کہا کہ ثقافت کسی بھی معاشرے کے لیے روح کی حیثیت رکھتی ھے اخلاقی و معاشرتی رسوم، علوم و فنون، عقائد و افکار کے مجموعے کو ثقافت خیال کیا جاتا ہے۔ علاقے کا رہن سہن، کھانا پینا، اُٹھنا بیٹھنا، لوگوں سے میل جول اور انداز گفتگو ، شعرائے کرام، موسم، کھیل کود ،شادی بیاہ و دیگر رسومات بھی ثقافت میں شمار ھوتے ھیں 
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی نمائش میں اندورن لاھور کے قدیم طرز تعمیر کو اجاگر کیا گیا ھے
محمد تنویر مجید ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس نے آرٹس اینڈ کلچر فورم کی جانب سے اندورن لاھور کے ثقافتی ورثہ کو رنگوں کی زبان میں نمایاں کرنے کی کوششوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ اندرون لاہور کو پرانا لاہور بھی کہا جاتا ہے مغلیہ دور حکومت کے دوران دشمن کے حملوں سے بچاؤ اور شہر لاہور کی حفاظت کے لیے اس کے اردگرد دیوار تعمیر کی گئی تھی دیوار میں 13 دروازے بنائے گئے تاکہ لوگوں کی امدورفت کو آسان بنایا جا سکے
تنویر مجید نے نوجوان فنکاروں کے فن پاروں کو خوب سراہا اور کہا کہ پنجاب کونسل آف آرٹس پنجاب کے قدیمی تہذیب و ثقافت کو محفوظ کرنے کے لیے بھر پور کوششیں کر رھا ھے
شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کی جانب اندورن لاھور کی تاریخی ورثے کو رنگوں کے امتزاج سے اجاگر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور راؤ دلشاد علی چیرمین آرٹس اینڈ کلچر فورم و دیگر ممبران کی پاکستانی ثفاقتی کلچر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کاوشوں کو قابل تحسین اقدام قرار دیا
پنٹینگ نمائش میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن نشینل کالج آف آرٹس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی و دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کی بنائی گئی پنٹینگ رکھی گئی ھیں نمائش دس مارچ تک جاری رھے گئی


























