فنکاروں اور صحافیوں کی روشن روایت زندہ ہوگئی

فنکاروں اور صحافیوں کی روشن روایت زندہ ہوگئی
کراچی پریس کلب میں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی کے افطار ڈنر میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم اسٹار، پاپ سنگرز، کامیڈین اور اہم شخصیات کا میلہ سجایا گیا۔ایک جانب پاکستان فلموں کی ہیروئن سنگیتا رنگ جما رہی تھیں تو دوسری جانب اداکارہ ممتاز کے قہقہے آسمان سے باتیں کررہے تھے۔فلموں کے سب سے مقبول اور کامیاب ولن مصطفٰی قریشی ماضی کی یادوں کو تازہ کررہے تھے۔بکرا قسطوں پہ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے

شکیل صدیقی، حنیف راجہ کاشف خان اور فیصل قاضی نے ہنسا ہنسا کر بڑا حال کردیا۔نئی نسل کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ آیت شیخ، شبانہ کوثر، شازیہ کوثر، عظمی بیگ، رینا عرفان، امجد رانا، حسن جہانگیر اور عمران ساجن موسیقی پر گفتگو کرتے رہے۔دوسری جانب دیکھا تو پریس کلب کے صدر اور ممتاز شاعر فاضل جمیلی ، سماجی شخصیت مرزا اشتیاق بیگ ، سابق ڈی جی انفارمیشن محمد سلیم خان ، طارق میہندرو پریس کلب کے جوائینٹ سیکریٹری محمد منصف خان ڈاکٹر ہما میر۔ایوب کھوسہ آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ،سینیئر صحافی مظہر عباس، پی ایف یو جے کے رہمنا جی ایم جمالی کے یو جے کے صدر طاھر حسن سیکریٹری سردار لیاقت ، ذیشان صدیقی شمس کیریو، حفیظ انصاری ، راحیل بیگ

،عارف ہاشمی ،وسیم خان،ایس ایم شاکر،خالد فرشوری،اسٹار مارکیٹنگ کے سربراہ واثق نعیم، ،محمود احمد خان ، بابر عباسی اور بمبئی لائٹ ہاؤس کے افضال ادھیہ کی شرکت نے افطار ڈنر کے رنگوں میں اضافہ کیا۔پروگرام کے آرگنائزر پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوسیع قریشی نے تقریب کو یادگار بنانے پر شریک فنکاروں کا شکریہ ادا کیا اختر علی اختر نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں سندھ کی روایتی اجرک پیش کیں۔