
میرے کلاس فیلو اور پیارے دوست منور الدین ملاح کے چھوٹے بھائی ایڈیٹر ایورریڈی محبوب ملاح دفتر تشریف لائے ، شاہ پور چاکر کی یادیں اور باتیں تازہ کیں بھائی حضور احمد خان مقیم امریکہ کی شاہ پور چاکر اور گوڑیانی کی منظوم یادوں پر مشتمل مجموعہ “میرا گاؤں”پیش کیا انھوں نے شاہ پور چاکر جانا تھا اس لئے بعد رمضان ایک اور تفصیلی ملاقات کے وعدے پر رخصت چاہی ۔ شہر قائد کی مصروف زندگی میں میل ملاقات آسان نہیں ۔




مرحوم راؤ محفوظ علی کی زندگی سے ہم 7 دوست ہر ماہ ایک نشست رکھتے ہیں اب راؤ صاحب اور بھائی ارشد کھوکھر نے تو دور دیس بسا لیا البتہ باقی رہ جانے والے ہم یعنی بھائی حنیف میمن ، فرید احمد خان ، نعیم احمد خان اور بھائی غفار سعیدی اس روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اس نشست میں تازہ اضافہ راؤ لیاقت علی کاہے،ویسےخواہش ہیکہ بھائی الیاس انجم ، شاکرشہاب ، راؤ مقصود اوربھائی فیض ملک اور غلام شبیر خان بھی شریک ہوں
عیدبعداحباب شاہ پورچاکرکی کراچی میں محدود عید ملن بھی زیر غور ہے تب تک بھائی غفار سعیدی بھی ادائیگی عمرہ کے بعد حرمین شریفین سے تشریف لا چکے ہوں گے گویا
خوب گزرےگی جومل بیٹھیں گےمحبت کرنیوالےچند
Altaf-Mujahid-Karachi


























