
لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
چند روز قبل ٹارگیٹ کر کے زخمی کیے گئے دو ہندو تاجروں میں سے اک سنجے کمار کراچی ہسپتال میں دم توڑ گیا، سنجے کمار کے مرنے کی خبر پر لاڑکانہ میں ہندو تاجروں کا کاروبار مکمل بند، ہندو برادری کے ساتھ یکجہتی کے طور پر دیگر تاجروں نے بھی کاروبار بند کر دیا، جسقم کی بھی ہڑتال کی حمایت احتجاجی مظاہرہ بھی کیا


6 روز قبل نامعلوم نقاب پوش مسلح ملزمان نے سنجے کمار اور رونق کمار کو ٹارگیٹ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، دونوں کو لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں رونق کمار زیر علاج جبکہ سنجے کمار کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی ہسپتال منتقل کیا گیا تھ، جہاں وہ آئی سی یو میں دو روز زیر علاج رہنے کے بعد آج دیہانت کر گئے ہیں، سنجے کمار کے قتل پر لاڑکانہ کی سیاسی سماجی تاجر تنظیموں میں غم غصے کی لہر موجود ہے جبکہ لاڑکانہ میں تاجروں
نے شٹر بند ہڑتال کر دی ہے، 6 روز گزر جانے کے باوجود ملزمان گرفتار نا ہونے پر جسقم کی جانب سے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ شہر کا امن امان تباہ ہو چکا ہے، یہاں کوئی محفوظ نہیں، چند ماہ کا جرائم کا ڈیٹا لیا جائے تو قتل و غارت، ڈکیتی، لوٹ مار، چوری کی سینکڑوں وارداتیں رونما ہو چکیں، اب تو دن دیہاڑے لوٹ مار اور تاجروں کو بھی ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے، نوڈیرو میں ہندو تاجر کے قتل کے بعد لاڑکانہ شہر میں بھی سنجے کمار اور رونق کمار پر بھی فائرنگ کی گئی، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال قابو سے باہر ہونا حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے


























