کے 4 پراجیکٹ سے پائپ چوری میں ملوث گینگ برسٹ 41 لوہے کے کٹے ہوئے پائپ اور جرائم میں استعمال کی گئی ٹرک برآمد 14 ملزمان گرفتار،

رپورٹ محمد عاشق پٹھان*

کے 4 پراجیکٹ سے پائپ چوری میں ملوث گینگ برسٹ
41 لوہے کے کٹے ہوئے پائپ اور جرائم میں استعمال کی گئی ٹرک برآمد 14 ملزمان گرفتار،

تفصیلات کے مطابق 10 دسمبر 2024 کو پولیس اطلاع ملی کہ اولڈ K4 پراجیکٹ کی لائن ولیج دھنو جوکھیو کے قریب چوری کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایس اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپیکٹر اشفاق احمد منگی بمعہ اسٹاف جائے وقوع پر پہنچے اور 36 لوہے کے کٹے ہوئے پائپ برآمد کرلیے۔ جبکہ ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

پولیس نے برآمد شدہ پائپ پولیس حراست میں لیکر نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ مکلی پر مقدمہ نمبر 202/2024 سیکشن 379,511,427 PPC کے تحت سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کردیا۔

ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر سینیئر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس ڈی پی او ٹھٹہ و دیگر افسران شامل تھے۔

مورخہ 21 دسمبر 2024 کو دوران تفتیش ٹیم نے مقدمے میں ملوث ملزم اقبال ولد کرم جوکھیو کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم پہلے بھی تھانہ مکلی کے مقدمہ نمبر 51/2023 سیکشن 379,511,427 PPC میں ملوث تھااور پولیس کومطلوب تھا۔

اس کے علاؤہ ٹیم نے مورخہ 14 جنوری 2025 کو خفیہ اطلاع ملنے پر اسکریپ ڈیلر فیاض لغاری کے کباڑی کی دکان پر چھاپہ مارکر K4 پراجیکٹ سے چوری کیے گئے لوہے کے پائپ برآمد کرلیے اور ملزم کے خلاف تھانہ مکلی پر الگ سے مقدمہ نمبر 05/2025 سیکشن 379,411,414,34 PPC کے تحت مقدمہ درج کردیا۔

مورخہ 24 جنوری 2025 پر خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے گرفتار ملزم اقبال جوکھیو کے بھائی نور محمد جوکھیو کو مقدمے میں استعمال کی گئی ٹرک AE-1912 سمیت گرفتار کرلیا اور اسے شامل تفتیش کرلیا گیا۔

تفتیش کے دوران ٹھوس شواہد اور خفیہ اطلاع پر مندرجہ ذیل 8 دیگر ملزمان بشمول 3 پولیس اہلکار مزید 11 ملزمان واردات اور سہولت کاری میں ملوث پائے گئے۔

1- بشیر احمد ولد حاجی علم الدین جوکھیو
2- مسباع ولد محمد پریل جمالی
3- محمد عباس ولد ولایت شاہ پٹھان
4- نعمت اللہ ولد ایران بادشاہ پٹھان
5- وحید ولد علم شاہ پٹھان
6- محمد امتیاز ولد ولایت شاہ پٹھان
7- محمد یوسف ولد زیدی گل پٹھان
8- طارق اکبر ولد غلام اکبر جوکھیو
9- کامران جوکھیو (PC)
10- واجد جوکھیو (PC)
11- فھیم پلیجو (PC)

مندرجہ بالا تمام ملزمان کو پولیس نے تیکنیکی و گرائونڈ انفارمیشن کی بنیاد گرفتار کرلیا ہے۔
کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔