شہر کراچی ثقافت اور ادب کا مرکز رہا ہے۔ میں اس کتب میلے کے منتظمیں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مسلسل 19سالوں سے اس کا انعقاد ممکن بنا رہے ہیں
آئند سال بحث و مباحثہ، شعرو شاعری کا مقابلہ رکھا جائے گا اور کلچر شو بھی رکھنے کا ارادہ ہے، کنوینئر وقار متین
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس کتب میلے کے باعث کراچی کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔ ماضی میں جس طرح کراچی ادبی طور پر جانا جاتا تھا کتب میلے کے باعث دوبارہ سے وہی تصور بحال ہورہا ہے۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز 19ویں عالمی کتب میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہر کراچی ثقافت اور ادب کا مرکز رہا ہے۔ میں اس کتب میلے کے منتظمیں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مسلسل 19سالوں سے اس کا انعقاد ممکن بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس جدید دور میں بھی کتابوں کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔ نئی نسل کی کتب میں دلچسپی خوش آئند ہے جن قوموں نے اپنا رشتہ کتب سے جوڑ کر رکھا ہے وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عالمی کتب میلے کا دائرہ کار بڑھا کر پورے سندھ کے دیگر اضلاع تک لے جانا چاہیے۔ عالمی کتب میلہ کراچی کی پہچان بن چکا ہے اگر منتظمین کو عالمی کتب میلے میں کسی بھی روکاوٹ کا سامنا ہو تو اس کے لیے حکومت آپ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی کتب میلے کے کنوینئر وقار متین کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شہریوں کی ریکارڈ تعداد اس میلے میں آئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ آئند سال بحث و مباحثہ، شعرو شاعری کا مقابلہ رکھا جائے گا اور کلچر شو بھی رکھنے کا ارادہ ہے۔
Load/Hide Comments