فرانس کے جزیرے مایوٹے میں صدی کے بدترین سمندری طوفان چیڈو نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق 220 کلومیٹر ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، سرکاری عمارتوں، اسپتال، سیکڑوں کچے مکانات اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی حکام نے طوفان سے ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے فی الوقت اموات کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔
طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر میں سڑکیں زیر آب آگئی، بجلی کے کھمبے گرگئے، طوفان کا رخ زمبابوےاور ملاوی کی طرف ہوگیا۔
=====================
یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 5 افراد ہلاک
یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں جنوبی جزیرے گیوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں 39 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جبکہ حادثے میں 40 افراد لاپتہ ہوگئے۔
کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ لاپتہ مسافروں کی تلاش کےلیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
یونانی کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھیں۔