آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے الیکشن سال برائے 25-2026ء، 17 نشستوں کےلیے کل51 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ صدر، نائب صدر اور سیکریٹری کےلیے 4، 4، جوائنٹ سیکریٹری اور خازن کےلیے 3،3 اور گورننگ باڈی کےلیے 33 امیدوارون نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
22 دسمبر 2024ء کو آئندہ دو سال کے لیے ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 دسمبر شام پانچ بجے تک مقرر کی گئی تھی۔
انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے احاطے میں الیکشن کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے جس میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، چیف الیکشن کمشنر اور کمشنر کراچی کے نمائندے کے طور پر موجود تھے۔
کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہونے سے قبل صدارت کے لیے محمد احمد شاہ کے علاوہ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، نجم الدین شیخ اور جاوید حسن نے کاغذات جمع کروائے۔
نائب صدر کے لیے منور سعید، غازی صلاح الدین، محمد اشرف جبار اور قندیل جعفری شامل ہیں۔ سیکریٹری کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں اعجاز احمد فاروقی، ہما میر، مبشر میر اور منصور زبیری شامل ہیں۔
جوائنٹ سیکریٹری کے لیے نور الہدیٰ شاہ، امجد سراج میمن اور اقبال احمد سہوانی، خازن کی نشست کےلیے قدسیہ اکبر، سید تحسیم الحق حقی اور اخلاق احمد خان شامل ہیں۔
گورننگ باڈی کے لیے دراخوست فارم جمع کروانے والے امیدواروں میں منور سعید، نورالہدیٰ شاہ، قدسیہ اکبر، ہما میر، ایس ایم قیصر سجاد، سید اسجد حسین بخاری، فرخ تنویر شہاب، سید شہزاد رضا نقوی، سید ساجد حسن، ڈاکٹر عنبریں حسیب، اخلاق احمد خان، غازی صلاح الدین اور محمد ایوب شیخ شامل ہیں۔
محمد اقبال لطیف، سید جعفر احمد، سید سعادت علی جعفری، امجد سراج میمن، امجد حسین شاہ، عبداللہ سلطان، کاشف گرامی، نعمان خان، استاد مظہر امراﺅ بندو خان، محمد ایوب، سید نسیم احمد شاہ، سید ارتضیٰ زیدی، طلعت محمود، نجم الدین شیخ، سید کشور رضا جعفری، محمد نعیم طاہر، وارث رضا، عفت شاہد، حاجی محمد ناصر قائم خانی اور جاوید منظر نے بھی گورننگ باڈی کےلیے دراخوست فارم جمع کروائے ہیں۔
اس موقع پر صدارتی امیدوار محمد احمد شاہ نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ کوئی لڑے یا نہ لڑے مگر میں چاہتا ہوں کہ الیکشن ہوں، میں بھاگنے والوں میں سے نہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آج یہاں کوئی جلسہ نہیں مگر چاہنے والوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں، انہوں نے کہاکہ 22 دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں جیت آپ کا مقدر بنے گی۔