ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام فن اور فن کار میں موسیقار استاد طافو خان کے فن اور شخصیت پر جاری پروگرام کا آخری حصہ نشر،میزبان میسٹرو سجاد طافو اور مدثر قدیر تھے

لاہور()ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام فن اور فن کار میں موسیقار استاد طافو خان کے فن اور شخصیت پر جاری پروگرام کا آخری حصہ نشر،میزبان میسٹرو سجاد طافو اور مدثر قدیر تھے۔5پروگراموں کی اس سیریز میں استاد طافو خان کی فلمی موسیقی کے لیے دی گئیں خدمات کا مفصل تذکرہ کیا گیا اور موسیقار سجاد طافو نے اپنے والد کے رنگ موسیقی پر اپنا تجزیہ پیش کیا۔فن اور فنکار میں طافو خان پر جاری سیریز میں لیجنڈ فن کاروں شجاعت ہاشمی،ہدایت کار ناصر ادیب،فلم اسٹار نشو بیگم ،صحافی طاہر سرور میر سمیت دیگر نے لائیو شرکت کی اور انھیں پنجابی فلموں کے نمائندہ موسیقار کا خطاب دیا۔موسیقار طافو خان پر جاری پروگرام کے آخری حصہ میں گلوکار مہدی حسن،اے نئیر،مالا بیگم،احمد رشدی،رجب علی اور نصیبو لال کے گیت شامل تھے جن کی طرزیں طافو خان نے ترتیب دی تھی جبکہ اس سے قبل تمام پروگراموں میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گیت شامل تھے کیونکہ جب طافو خان موسیقار بننے کی جدو جہد کررہے تھے تو ملکہ ترنم نور جہاں ہی نے ان کی فلم انورا کا پہلا گیت گایا تھا جو سپرہٹ رہا اور طافو خان کے فن کو بلندیوں پر لے گیا جبکہ ملکہ ترنم نور جہاں کی زندگی کا آخری گیت کی دم دا بھروسہ یار کی موسیقی بھی طافو خان نے ترتیب دی تھی اور یوں ان دونوں کا ساتھ تقریبا 3دھائیوں تک رہا۔پروگرام فن اور فن کار کے پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔